ملک میں کوروناکے ریکارڈ 98825 نئے کیسز،1133ہلاکتیں
نئی دہلی ،ملک میں خوفناک عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا کے 98 ہزار سے زائد نئے کیسز کی آمد سے متاثرین کی تعداد 54 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اسی عرصہ میں 94 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں۔۔
اتوار کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 98،825 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 54،00،619 ہوگئی جبکہ جان لیواکوروناوائرس سے نجات حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 94،612 کے اضافے سے مجموعی تعداد 43،03،043 ہے ۔ اسی عرصے کے دوران 1133 مریض فوت ہوئے جس سے ملک میں ہلاک شدگان کی تعداد 86،752 ہوچکی ہے ۔
اعدادوشمار کے مطابق ایکٹیو کیسز کی تعداد میں کمی کے ساتھ اب یہ تعداد 10،10،824 رہ گئی ہے۔ ملک کی 15 ریاستوں اورمرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں ہی فعال کیسز کم ہوئے ہیں ، جن میں سب سے زیادہ مہاراشٹر میں 3407 ،اس کے بعد آندھرا پردیش میں 2660 اور کرناٹک میں 2565 ہیں۔
ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 18.72 فیصد، شفایابی کی شرح 79.68 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.61 فیصد ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں کورونا کے سب سے زیادہ متاثرین ہیں۔ یہاں فعال کیسز کی تعداد میں 3407 کی کمی سے مجموعی تعداد 2،97،866 اور 425 افراد کی ہلاکت سے یہ تعداد 32،216 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران کورونا کے 23،501 مریض شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 8،57،933 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے 2565 مریضوں کی کمی واقع ہوئی ہے اور ریاست میں اب 98،583 سرگرم کیسز رہ گئےہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد اب 7922 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 4،04،841 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں اس عرصے کے دوران 2660 مریضوں کی کمی کے ساتھ ایکٹیو کیسز کی تعداد 81،763 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 5302 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، وہیں 5،30،711 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسی عرصے کے دوران 951 مریض کم ہوئے ہیں ، جس سے ایکٹیو کیسز 66،874 رہ گئے ۔ ریاست میں اب تک 4953 ہلاک جبکہ 2،76،690 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔
ریاست تمل ناڈو میں سرگرم کیسز کی تعداد 46،453 ہوگئی ہے اوراب تک 8751 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں اس ریاست میں 4،81،273 افراد کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست کیرالہ میں فعال کیسز کی تعداد 37،535 ہوگئی ہے اور 519 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد بڑھ کر 92،951 ہوچکی ہے۔ ریاست اوڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 33،202 ہوگئی ہے اور 691 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 1،41،657 ہوگئی ہے۔
اسی عرصے کے دوران دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 186 سے کم ہوکر 32،064 رہ گئی ہے۔ وہیں مہلک وائرس کی زد میں آنے سے ہلاک شدگان کی تعداد4945 تک ہوچکی ہے اور اب تک 2،05،890 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 30،573 فعال کیسز ہیں اور 1033 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 1،39،700 افراد اس وبائی مرض سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 24،648 فعال کیسز ہیں اور 4298 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک 1،93،014 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک کی شمالی ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 22،399 ہوگئی ہے اور جان لیوا وبا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 70،373 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 2757 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔