گڈکری 17 اپریل کو نئی دلی میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ٹرانسپورٹ وزراءکی میٹنگ کی صدارت کریں گے

نئی دہلی، اپریل۔سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے مرکزی وزیرجناب نتن گڈکری آج نئی دلی میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں (یوٹیز ) کے ٹرانسپورٹ وزراء کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔اس میٹنگ میں سکریٹری ( سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہو ں )، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے سینئر افسران اور پرنسپل سکریٹری / سکریٹری ( نقل وحمل ) اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ٹرانسپورٹ کمشنر ز بھی موجود ہوں گے۔سڑک ٹرانسپورٹ ، بلارکاوٹ سامان اور لوگوں کی نقل وحرکت ، معاشی سرگرمیوں کے موثر کام کاج ، آبادیوں میں ہم آہنگی کو یقینی بناکر اور ملک کی مجموعی ترقی کوفروغ دے کر ہمارے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔حالانکہ سڑک نقل وحمل کے شعبے میں تمام ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقو ں نے ناقابل یقین ترقی کی ہے اوراس شعبے میں اب بھی مزید ترقی کے زبردست امکانات موجود ہیں۔ ٹکنالوجی کی پیش رفت کو دھیان میں رکھتے ہوئے سڑک ،نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت ( ایم او آر ٹی ایچ ) نے تحفظات اور اس طرح کے تمام اقدامات کے اہم عنصر ہونے کے ساتھ ہندوستان میں مستقبل کے لئے تیار سڑک ٹرانسپورٹ کی تیاری کے نقطہ نظر متعدد اقدامات کئے ہیں۔•رضاکارانہ وھیکل –فلیٹ کی جدید کاری کے پروگرام (V-VMP) کو کباڑوالی گاڑیوں سے قیمتی خام اشیاءکو نکال کر وسائل کے دوبارہ استعمال کو فروغ دینے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔اسی طرح سرکلر معیشت کو بھی فروغ دیا جارہا ہے۔• الیکٹرک گاڑیو ں کے لئے مراعات ، متبادل ایندھن جیسے ہائڈر روجن ، ایتھنول ،مرکبات ، بایو سی این جی اور گرین شاہراہ وغیر ہ کی ترقی سمیت قابل تجدید توانائی اور کاربن ربائی کو فروغ دینے کے لئے توسیعی کام کئے جارہے ہیں۔•سڑک تحفظات آڈٹ اور تدارک /درستگی کے اقدامات ، گاڑیوں میں تحفظاتی خصوصیات کے انتظام ، الیکٹرک نگرانی اور نفاذ ، ڈرائیو ر کے لئے تربیتی اداروں کا قیام ،بہترین مددگاروں وغیرہ کے تحفظ کے لئے ضوابط جیسے سڑک سیفٹی کے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔مذکورہ میٹنگ ٹرانسپورٹ سے متعلق متعدد مسائل پرتبادلہ خیال کرنے اور باہمی تعاون اور مشاورت کے ذریعہ نئے اور اختراعی حل تلاش کرنے کا ایک موقع فراہم کرے گی۔اس طر ح کی میٹنگ وفاقیت کی بنیادوں کو مضبوط بنانے کا نہ صرف ایک منفرد موقع پیش کرتی ہے بلکہ تمام کے فوائد کے لئے مرکز اور ریاست / یو ٹی حکومتوں کے درمیان گہرے تعاون اور نظم وضبط کو بھی بڑھاوا دیتی ہے۔

 

Related Articles