کرشنا کی جگہ سندیپ رائلز میں شامل

ممبئی، مارچ، راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 16ویں سیزن کے لیے زخمی کرشنا کی جگہ سندیپ شرما کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔اہم بات یہ ہے کہ نوجوان تیز گیند باز کرشنا گزشتہ سال کمر میں اسٹریس فریکچر کی وجہ سے کرکٹ سے دور ہو گئے تھے۔ حال ہی میں ان کی کمر کی سرجری ہوئی تھی جس کے بعد وہ آئی پی ایل سے باہر ہوگئے تھے۔ رائلز نے سندیپ کو کرشنا کے متبادل کے طور پر 50 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت پر خریدا ہے۔ آئی پی ایل کے سب سے سینئر گیند بازوں میں سے ایک سندیپ نے ٹورنامنٹ میں 100 سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔دریں اثنا، بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جونی بیرسٹو کو آئی پی ایل 2023 سے خارج کرنے کی تصدیق کی۔ پنجاب کنگز نے ایڑی کی چوٹ سے صحت یاب ہونے والے بیرسٹو کی جگہ آسٹریلوی بلے باز میتھیو شارٹ کو 20 لاکھ روپے میں ٹیم میں شامل کیا ہے۔ یہ شارٹ کا پہلا آئی پی ایل سیزن ہوگا۔ اوپننگ بلے باز شارٹ کو بگ بیش لیگ کے حالیہ ایڈیشن میں اپنے آف اسپن سے 458 رنز بنانے اور 11 وکٹیں لینے پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Related Articles