بی جے پی کے قدآور رہنما کانگریس میں شامل

بنگلورو، اپریل۔ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قدآور رہنماجگدیش شیٹار پیر کو یہاں کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے۔ مسٹر شیٹار نے اتوار کو بی جے پی کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار اور اپوزیشن لیڈر سدارمیا نے اُن کا استقبال کیا۔ مسٹر شیٹار آج صبح بنگلورو میں کانگریس کے دفتر پہنچے۔ مسٹر شیوکمار نے کہا، جگدیش شیٹار کی طرف سے کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا ہے، ہم انہیں کچھ نہیں دے رہے ہیں۔ انہیں (جگدیش شیٹار) کو پارٹی کے اصولوں اور قیادت پر عمل کرنا ہوگا۔ ہم ملک کو متحد رکھنا چاہتے ہیں اور یہ کام صرف کانگریس ہی کر سکتی ہے۔ دریں اثنا، اتوار کے روز، ریاستی بی جے پی لیڈر بی ایس یدی یورپا نے اسمبلی انتخابات کے لیے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد مسٹر شیٹار کے پارٹی چھوڑنے کے فیصلے پر سخت تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ انہیں معاف نہیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ بسورالج بومئی نے کہا کہ انہیں مسٹر شیٹار کے اس اقدام سے تکلیف ہوئی ہے۔

Related Articles