ارجن اور ملائیکہ نے برلن سے تصاویر شیئر کردیں

ممبئی،اپریل۔سوشل میڈیا پر ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کی تصاویر ان کے چاہنے والوں کیلئے ہمیشہ باعث مسرت ہوتی ہیں۔دونوں اکثر مختلف تقریبات میں شرکت کی تصاویر شیئر کرتے ہیں، اب حال ہی میں انہوں نے اپنے دورہ جرمنی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ارجن کپور نے انسٹاگرام پر اپنی گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ دو تصویریں شیئر کیں، یہ دو سیلفیاں ہیں جو انہوں نے برلن کی ایک لفٹ میں لی ہیں۔ملائیکہ نے سفید شرٹ، پینٹ اور کوٹ پہنا ہوا ہے جبکہ ارجن نے سیاہ جیکٹ اور سیاہ پتلون کے ساتھ سفید شرٹ پہن رکھی ہے۔ارجن نے کیپشن دیا کہ ‘لفٹ کرا دے’، سب سے پہلے اس تصویر پر کرینہ کپور نے کمنٹ کیا۔واضح رہے کہ ملائیکہ اور ارجن کپور کے تعلق کو 5 برس بیت گئے ہیں، انہوں نے 2018 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی۔

Related Articles