سریع الحرکت فورسز کے تحلیل ہونے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی:سوڈانی فوج

خرطوم،اپریل۔سوڈان (السودان) کی مسلح افواج نے ہفتے کے روزملک کے نیم فوجی دستوں پرمشتمل سریع الحرکت فورسز(آر ایس ایف) کے ساتھ مذاکرات یامکالمے کے کسی بھی امکان کومسترد کردیا ہے۔مسلح افواج نے اپنے فیس بک صفحہ پرکہاہے کہ نیم فوجی آر ایس ایف کی تحلیل تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔آر ایس ایف اورمسلح افواج کے عناصر کے درمیان ہفتے کے روزدارالحکومت خرطوم اور ملک کے دیگر حصوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے اور دونوں ہی نے خرطوم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور صدارتی محل پر قبضے کے دعوے کیے ہیں۔

Related Articles