بی جے پی نے ترپاٹھی کو جھارسوگوڑا ضمنی انتخاب کے لیے میدان میں اتارا

بھونیشور، اپریل۔اڈیشہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 10 مئی کو ہونے والے جھارسوگوڈا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے پارٹی کے یووا مورچہ کے سابق صدر ٹنکادھرترپاٹھی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔بی جے پی نے بدھ کی رات دیر گئے مسٹر ترپاٹھی کے نام کا اعلان کیا۔ یہ ضمنی انتخابات گزشتہ 29 جنوری کو ریاستی وزیر صحت این کشور داس کی موت کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔ یہ سیٹ مسٹرداس کے قتل کے بعد خالی پڑی تھی۔بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) اور کانگریس نے پہلے ہی اس ضمنی انتخاب کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ 31 مارچ کو، بی جے ڈی کے صدر اور اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی کی امیدوار کے طور پر این کشور داس کی بیٹی دیپالی داس کے نام کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ کانگریس نے پارٹی کے ایم ایل اے آنجہانی وریندر چندر پانڈے کے بیٹے ترون کمار پانڈے کو میدان میں اتارا ہے۔

Related Articles