من کی بات کے 12 سال مکمل، وزیر اعظم نے کہا- یہ لوگوں کی کوششوں کو جاننے کی تیرتھ یاترا ہے
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی کے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 12 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ وجے دشمی کے موقع پر 12 سال قبل انہوں نے ریڈیو کو عوام سے رابطے کا ذریعہ منتخب کیا تھا۔ وزیر اعظم نے ان برسوں کے اپنے رابطہ کے سفر کو لوگوں کی کوششوں کو جاننے کی تیرتھ یاترا قرار دیا۔
من کی بات کی 139 ویں قسط میں وزیر اعظم نے آج کہا، ”میرے لیے من کی بات کسی تیرتھ یاترا سے کم نہیں ہے – یہ ہمارے لوگوں کی کوششوں کو گہرائی سے سمجھنے اور ان کے تعاون کو سلام کرنے کا سفر ہے۔“واضح رہے کہ وزیر اعظم ہر ماہ کے آخری اتوار کو ریڈیو کے ذریعے عوامی رابطہ کرتے ہیں اور اپنے پروگرام میں معاشرے میں بہترین کام کرنے والے لوگوں کی کوششوں اور عوامی شراکت داری کی کوششوں کو شامل کرتے ہیں۔




