بی جے پی لیڈر سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج، جشن کے دوران ہوائی فائرنگ کا ویڈیو وائرل

ارریہ، بہار کے ارریہ ضلع کے نرپت گنج میں درگا پوجا کی مورتی وسرجن کے دوران ہوائی فائرنگ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے جوگبنی کی چیف کونسلر رانی یادو کے شوہر روہت یادو اور مبینہ طور پر فائرنگ کرنے والے سوجیت کمار پاسوان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

فاربس گنج کے ایس ڈی پی او راج کشور کمار نے اتوار کے روز اس معاملے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر وسرجن کے دوران سوجیت کمار پاسوان کو رائفل کے ساتھ چلتے ہوئے اور فائرنگ کرتے ہوئے دکھانے والا ویڈیو موصول ہوا ہے۔ اسی ویڈیو کی بنیاد پر نرپت گنج تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق اس معاملے میں نرپت گنج تھانہ مقدمہ نمبر 67826 کے تحت بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی مختلف دفعات میں کیس درج کیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ایس ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس دونوں ملزمین کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہی ہے اور جلد ہی ان کی گرفتاری یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ ملزم روہت یادو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ضلع تنظیم میں خزانچی کے عہدے پر فائز ہیں اور جوگبنی کی چیف کونسلر رانی یادو کے شوہر ہیں۔

Related Articles