سیتا رمن نے سعودی عرب کے وزیر خزانہ سے ملاقات کی

واشنگٹن، اپریل۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کل واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر علاحدہ سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجددان سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ورلڈ بینک کے بتدریج ترقی کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کثیرالطرفہ ترقیاتی بینکوں کو مضبوط بنانے کے بارے میں ہندوستان کی زیر صدارت جی 20 ماہرین کے گروپ پر بھی غور کیا۔ عالمی قرضوں کے بحران سے نمٹنے پر بھی بات چیت ہوئی۔

Related Articles