شہزادہ فہدبن سعد شاہی فرمان کے تحت الدرعیہ کے نئے گورنرمقرر
ریاض،اپریل۔سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک فرمان کے ذریعے شہزادہ فہد بن سعد کو الدرعیہ کا نیا گورنرمقررکیاہے۔شہزادہ فہد کو شہزادہ احمد بن عبداللہ کی جگہ اس منصب پرفائز کیا گیا ہے۔ان کے پیش رو کو 2 اپریل کوالدرعیہ کے گورنر کے عہدے سے سبکدوش کردیا گیا تھا۔الدرعیہ سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض سے متصل تاریخی اہمیت کا حامل قصبہ ہے۔یہ سعودی حکمران خاندان آل سعود کی تاریخی نشست ہے۔