مسجدِ نبوی میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

مدینہ منورہ ،اپریل۔ مسجدنبوی میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق اعتکاف کی درخواستیں ’زائرون‘ ایپ کے ذریعے لی جائیں گی۔ سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں اعتکاف کی رجسٹریشن ’نسک‘ ایپ کے ذریعے 23 مارچ سے جاری ہے۔ رمضان المبارک میں مقامی اور غیرملکی زائرین کا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بہت ہجوم ہوتا ہے،جس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں قرآن پاک کے 30ہزار سے زائد نسخے تقسیم کیے گئے۔ حرمین شریفین کے شعبہ قرآنی امورکے ڈائریکٹر سعد بن غویلب ندوی نے بتایا کہ انتظامیہ نے ماہ صیام کے پہلے عشرے میں نابینا افراد کے لیے بریل کے 20 نسخے بھی تقسیم کیے ہیں۔ عطیات کا پروگرام صدارت عامہ کے محکموں کے تعاون سے رمضان بھر جاری رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تحفہ حرمین شریفین انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ اہم ترین خدمات میں سے ایک ہے۔

Related Articles