موجودہ مالی سال کے لیے شرح ترقی کے تخمینہ میں معمولی اضافہ

ممبئی، اپریل۔ریزرو بینک آف انڈیا نے رواں مالی سال کے لیے شرح ترقی کے تخمینہ کو 6.5 فیصد تک بڑھاتے ہوئے آج کہا کہ مارچ میں ختم ہونے والے مالی سال میں یہ 7 فیصد رہ سکتی ہے۔
ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی سہ روزہ میٹنگ کے بعد کیے گئے فیصلوں کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ بینک کی حالیہ بحران اور جیو پولیٹیکل تناؤ کی وجہ سے عالمی معیشت کو مالی چیلنجوں کا سامنا ہے۔عالمی معیشت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ اس کے باوجود ہندوستانی معیشت صحت مند ہے اور یہ مارچ میں ختم ہونے والے مالی سال میں سات فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ربیع کے موسم میں بہتر پیداوار سے دیہی علاقوں میں مانگ بڑھے گی اور تیز رفتار رابطے پر مبنی خدمات شہری علاقوں میں بھی مانگ کو سہارا دے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ مینوفیکچرنگ صلاحیت کے مکمل استعمال کی طرف رجحان کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری پر زور، کریڈٹ آف ٹیک میں دوہرے ہندسوں میں اضافہ اور اشیاء کی قیمتوں میں نرمی سے مینوفیکچرنگ اور سرمایہ کاری کو فروغ ملنے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی اور گھریلو عوامل کے پیش نظر رواں مالی سال کے لیے شرح نمو کی پیش گوئی کو معمولی طور پر بڑھا کر 6.5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ پہلی سہ ماہی میں یہ 7.8 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 6.2 فیصد، تیسری سہ ماہی میں 6.1 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 5.9 فیصد ہو سکتی ہے۔

Related Articles