ہریتھک کی صبا کی ‘ہیلز’ اٹھائے تصویر وائرل، مداحوں نے کیا کہا؟
ممبئی،اپریل۔بالی وڈ اسٹار ہریتھک روشن کی اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کی ہیلز اٹھائے ایک تصویر وائرل ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو مہذب شخص قرار دیا ہے۔کچھ روز قبل ممبئی میں ‘نیتا مکیش امبانی کلچر سینٹر’ کا شاندار افتتاح ہوا جس میں بھارت کے معروف فنکاروں سمیت ہالی وڈ کے مشہور اسٹارز نے بھی شرکت کی جن میں امریکی ماڈل جی جی حدید، ہالی وڈ اداکار ٹام ہالینڈ، اداکارہ زینڈئیا سمیت دیگر شامل تھے۔تاہم ایونٹ میں کئی ایسے لمحات دیکھے گئے جس نے مداحوں کی خوب توجہ سمیٹی پھر چاہے وہ سلمان خان کا شاہ رخ کی فیملی کے ہمراہ تصویر کھنچوانا ہو یا ریکھا کی ایشوریا اور ارادھیا کے ساتھ وائرل تصویر۔اسی تقریب کی ایک اور تصویر بھی کافی وائرل ہوئی جس میں ہریتھک روشن، صبا آزاد کی ہیلز اٹھائے کسی سے گفتگو میں مصروف ہیں جب کہ صبا خود تصویر بنوا رہی ہیں۔بالی وڈ سپر اسٹار کی تصویر پر مداحوں کی جانب سے طرح طرح کے کمنٹس کیے گئیاور اس جوڑے کو بھی مثالی قرار دیا۔واضح رہے کہ میڈیا کے مطابق ہریتھک روشن اور صبا آزاد کی شادی رواں برس کے اختتام تک ہوجائے گی۔