کووڈ متاثرین کی تعداد 23 ہزار سے متجاوز

نئی دہلی، اپریل ۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے چار ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4435 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 23091 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 3.38 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2508 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.76 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 131084 کووڈ انفیکشن کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1894 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

Related Articles