سپونگ میرین جمیر بنے ناگالینڈ ریاستی کانگریس کے نئے صدر

نئی دہلی،،اپریل ۔کانگریس نے سینئر لیڈر ایس سپونگ میرین جمیر کو ناگالینڈ ریاستی کانگریس کمیٹی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔پارٹی کے جنرل سکریٹری آرگنائزیشن کے سی وینوگوپال نے ہفتہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے مسٹر جمیر کی تقرری کو منظوری دی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ فوری اثر سے اپنا کام شروع کریں۔سابق ریاستی صدر کیویکھیپ تھیری کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے پارٹی نے ان کے دور اقتدار میں ریاست میں کانگریس کو مضبوط کرنے کے لیے ان کی تعریف کی۔

 

Related Articles