بڑی عمر کی خاتون کو فلم ’پٹھان‘ کے گانے پر ڈانس کرتے دیکھ کر شاہ رخ خان کا دلچسپ ردِعمل
ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بڑی عمر کی خاتون کی فلم ’پٹھان‘ کے گانے پر بنی ڈانس ویڈیو پر دلچسپ ردِ عمل دیا ہے۔شاہ رخ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم ’پٹھان‘ کی ایک نئی پروموشنل ویڈیو شیئر کی ہے۔اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’پٹھان سے سوال پوچھو گے تو وہ جواب دینیتو آئے گا!‘اس ویڈیو میں شاہ رخ خان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اْنہیں ٹوئٹر پر ٹیگ کرکے ایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں ایک بڑی عمر کی خاتون فلم’پٹھان‘ کے گانے’جھومے جو پٹھان‘ پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔شاہ رخ خان نے یہ ویڈیو دیکھ کر کہا کہ یہ دیش راج مینا جی ہیں جوکہ بہت خوبصورتی سے’جھومے جو پٹھان‘ پر ڈانس کررہی ہیں۔اْنہوں نے خاتون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے آپ کو ایسے ڈانس کرتیہوئے پہلے دیکھ لیا ہوتا تو شاید میں دیپیکا کو کہتا کہ وہ اس گانے میں آپ کے ڈانس اسٹیپس کو کاپی کرے اور مجھے یقین ہے کہ وہ میری بات کا برا بالکل نہیں مانتیں۔