امیتابھ بچن نے 5 سیاروں کے ایک قطار میں ہونے کی ویڈیو شیئر کردی

ممبئی-مارچ۔بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے آسمان پر 5 سیاروں کے ایک ساتھ ایک قطار میں ہونے کے خوبصورت اور حیرت انگیز منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔امیتابھ بچن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گزشتہ شام آسمان پر نظر آنے والے خوبصورت نظارے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’کیا خوبصورت نظارہ ہے!‘اْنہوں نے مزید لکھا کہ’5 سیارے آج ایک لائن میں ساتھ نظر آئے جوکہ ایک بہت ہی خوبصورت اور نایاب منظر ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ نے بھی یہ منظر آج دیکھا ہوگا‘۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آسمان پر غروب آفتاب کے بعد 5 سیارے ایک ساتھ نظر آئے۔ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری چاند کے نیچے نظر آئے۔ماہرین فلکیات کے مطابق یورینس کا نظارہ دوربین سے ممکن ہوگا، آئندہ دو ہفتے تک یہ نظارہ دیکھا جاسکے گا اور جمعے کو غروب آفتاب کے بعد 5 سیاروں کا نظارہ زیادہ واضح ہوگا۔

Related Articles