ولادی میرزیلنسکی کی چینی صدر کو یوکرین دورے کی دعوت
کییف،مارچ۔یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے چین کے صدر شی جن پنگ کو یوکرین کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔یہ دعوت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب روس۔ یوکرین جنگ دوسرے سال میں داخل جاری ہے۔ولادی میر زیلنسکی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا ملک چینی صدر کے دورے کا منتظر ہے جس کے دوران ملک میں جاری جنگ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لئے ناقابل قبول سمجھوتے نہیں کرے گا اور یقین ظاہر کیا کہ بآلاخر ہم کامیاب ہوں گے۔صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بدھ کے روز چینی صدر شی جن پنگ کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت دی۔خبروں کے مطابق انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کو یہ دعوت ایک انٹرویو میں دی۔خبروں کے مطابق انہوں نے چینی صدر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں یہاں دیکھنے کے منتظرہیں۔زیلنسکی نے مزید کہا کہ "میں ان سے بات کرنا چاہتا ہوں لیکن ایک سال سے زیادہ عرصے سے میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔خبروں کے مطابق زیلنسکی نے پہلے ہی شی جن پنگ کو دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔چند روز قبل خبر رساں اداروں نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کے حوالے سیایک بیان سامنے نشر کیا تھا جس میں روسی صدر نے کہا تھا کہ ان کا ملک چین کے ساتھ فوجی اتحاد قائم نہیں کرنا چاہتا۔خبروں کے مطابق یوکرائنی صدر نے خبردار کیا کہ اگر یوکرین باخموت کو کھو دیتا ہے تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔