برطانیہ: اسٹریپ اے انفیکشن، ہلاک ہونیوالے بچوں کی تعداد 8 ہوگئی
لندن،دسمبر۔ برطانیہ میں بیکٹیریل انفیکشن اسٹریپ اے نے8بچوں کے جان لے لی۔ برطانیہ میں بیکٹیریل انفیکشن اسٹریپ اے تیزی سے پھیلنے لگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے بیکٹیریا انفیکشن سے اب تک8بچے انتقال کرگئے۔4سالہ محمد ابراہیم علی کا تعلق بکنگھم شائر سے تھا۔ حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے انفیکشن کا شکار ہو کرموت کا شکار ہوجوالوں بچوں کی عمر 5 سال سے کم ہے۔ برطانوی حکومت کی جانب سے انفیکشن کے حوالے سے وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔ حکام نے کہا ہے کہ یہ انفیکشن جسمانی رابطے، چھینکنے یا کھانسنے کے ذریعے پھیلتا ہے۔گروپ A اسٹریپٹوکوکس بیکٹیریم انفیکشن عام طور پر گلے میں خراش، بخار یا جلد پر خارش اور سرخ رنگ کے دھبوں کا سبب بنتا ہے۔ اس کے اثرات عموما مہلک نہیں ہوتے لیکن بعض کیسز میں بیکٹیریا سے متاثرہ مریض شدید بیمارہو جاتا ہے۔