قیمتوں میں اضافے سے زندگی گزارنے کے اخراجات میں مزید بڑھ سکتے ہیں، بینک آف انگلینڈ
گلاسگو ،مارچ۔ بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریوبیلی نے کمپنیز کو خبردارکیا ہے کہ قیمتوں میں ہونے والے اضافے سیزندگی گزارنے کے اخراجات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جس سے ایسے افراد جو زیادہ خوشحال نہیں ان کو نقصان پہنچے گا۔ اینڈریو بیلی نے کہا کہ اگر تمام قیمتیں افراط زر کو مات دینے کی کوشش کرتی ہیں تو اس سے مہنگائی میں مزیداضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر قیمتیں بڑھتی رہیں تو بینک شرح سود دوبارہ بڑھا دے گا۔بینک مسلسل شرح سود میں اضافہ کر رہاہے تاکہ لوگ کم خرچ کریں اور قرض لینے سے گریزکریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بینک آف انگلینڈ نے بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کیلئے اپنی شرح سود کو 4فیصد سے بڑھا کر 4.25 فیصد کر دیا تھا جو کہ گزشتہ 14 سال میں سب سے زیادہ اورمسلسل گیارہواں اضافہ تھا۔ گرین فیلڈ اسکول میں گلوبل اکانومی کے پروفیسر جونیلس نے شرح سود بڑھانے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بینک آف انگلینڈ کی طرف سے حالیہ اضافہ معیشت کو مکمل کسادبازاری کی طرف دھکیل سکتا ہے لیکن بینک آف انگلینڈ کے گورنر کی طرف سے یہ کہنے کے بعد کہ قیمتیں اگرمسلسل بڑھتی رہیں توشرح سودمیں ایک بار پھر اضافہ کیا جاسکتاہے، اس کا مطلب ہے کہ شرح سود میں حالیہ اضافہ آخری نہیں تھا۔