این آئی اے نے القاعدہ کے نو دہشت گردوں کو گرفتار کیا،بڑے حملوں کی تھی سازش
نئی دہلی،قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے کیرالہ اور مغربی بنگال کے کئی علاقوں میں ایک ساتھ چھاپہ مارکر القاعدہ کے نو دہشت گردوں کو ہفتے کی صبح گرفتار کیا۔ ان دہشت گردوں کا قومی دارالحکومت سمیت ملک کے کئی علاقوں میں حملہ کرنے کا منصوبہ تھا۔
ایجنسی نے بتایا کہ تین دہشت گردوں کو کیرالہ کے ایرناکولم سے اور چھ کو مغربی بنگال کے مرشد آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔پوچھ تاچھ کےلئے حراست میں لئے جانے کےلئے دہشت گردوں کو کیرالہ اور مغربی بنگال کی عدالتوں میں آج پیش کیا جائےگا۔
ایجنسی نے کہا،’’ابتدائی جانچ کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعہ سے پاکستان واقع القاعدہ کے دہشت گردوں نے انہیں قومی دارالحکومت سمیت ملک کے علاقوں میں بڑے حملے کرنے کےلئے تیار کیا تھا۔‘‘
ان کے پاس سے بڑی تعداد میں ڈیجیٹل آلات،جہادی ادب اور دستاویز ،تیز ہتھیار ،دیش بم اور حفاظتی جیکٹ برآمد کی گئی ہے۔
ایجنسی نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی ہدایات پر عمل کرنے کےلئے کافی فعال تھے۔اس کےلئے وہ فنڈ جمع کرنے کا کام کررہے تھے اور ہتھیار اور دھماکہ خیزمواد خریدنے کےلئے کئی گروپ کے دہشت گردوں کے دہلی جانے کا منصوبہ تھا۔ ان کی گرفتاری سے ملک کے کئی علاقوں میں دہشت گردانہ حملوں کی سازش ناکام ہوئی ہے۔
این آئی اے نے بتایا ،’’شروعاتی جانچ کے مطابق ،ان لوگوں کو سوشل میڈیا پر پاکستان واقع القاعدہ کے ذریعہ دہشت گرد بنایا گیا تھا۔ ساتھ ہی قومی دارالحکومت خطے سمیت کئی علاقوں پر حملے کرنےکےلئے تحریک دی گئی تھی ۔اس مقصد کےلئے موڈیول فعال طورپر فنڈ جمع کرنے میں لگا تھا اور ہتھیار اور گولا بارود خریدنے کےلئے گینگ کے کچھ اراکین دہلی جانے کے منصوبے بنا رہے تھے۔‘‘
گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کے نام ایرناکولم کے مرشد حسن ،یعقوب بسواس ،مشرف حسین اور مرشدآباد کے نجم ثاقب ،ابو صوفیان ،مینل منڈل ،معین الدین احمد،ال معمون کمال اور عطاالرحمٰن ہیں۔
این آئی اے کو مغربی بنگال اور کیرالہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں القاعدہ کے بین الاقوامی ماڈیول کے بارے میں پتہ چلا تھا۔ دہشت گرد بے قصور لوگوں کی جان لینے کے مقصد سے ملک کے اہم مقامات پر دہشت گردانہ حملوں کی سازش کررہے تھے۔