شاہ رخ خان نے پٹھان کی کامیابی پر خود کو تحفے میں کیا دیا؟
ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ نے اپنی فلم پٹھان کی کامیابی کو منانے کے نت نئے انداز اپنانا شروع کردیے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے پٹھان کی کامیابی کا جشن منانے کیلیے لگڑری کار رولز رائس خریدی ہے، انہیں ممبئی کی سڑکوں پر اسے چلاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔کنگ خان کی حالیہ فلم پٹھان باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی، یہی وہ فلم ہے، جس سے شاہ رخان کی بڑی اسکرین پر 4 سال بعد واپسی ہوئی ہے۔فلم پٹھان نے عالمی باکس آفس پر 1000 کروڑ کا شاندار بزنس کرکے ناقدین کے منہ بند کردیے ہیں، یہی وجہ ہے کہ شاہ رخ نے خود کو رولز رائس کار کا تحفہ دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ نے 10 کروڑ روپے مالیت کی کار خریدی، جو بھارت کی سب سے مہنگی کار ہے۔رپورٹ کے مطابق اس کار کی شوروم پرائس 8 کروڑ 20 لاکھ ہے لیکن اس میں اپنی پسند کے آپشن آن کرانے پر یہ 10 کروڑ کی ہوجاتی ہے۔شاہ رخ خان نے گزشتہ روز مداحوں کیلیے اپنی نئی گاڑی کی منت میں داخل ہونے کی ویڈیو شیئر کی، جس کی نمبر پلیٹ 555 تھی۔میڈیا کے مطابق کنگ خان رات گئے ممبئی کی سڑکوں پر رولز رائس چلاتے دیکھے گئے ہیں۔