مدھیہ پردیش میں کھچڑی کھانے سے 70 افراد بیمار

کھرگون۔مارچ۔ مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں اون ڈیولپمنٹ بلاک ہیڈکوارٹر میں ماتا کے وسرجن کے دوران سابودانے کی کھچڑی کھانے کے بعد فوڈ پوائزننگ سے تقریباً 70 لوگ بیمار ہوگئے۔کھرگون کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت سنگھ چوہان نے بتایا کہ کل رات تقریباً 70 لوگ اون ڈیولپمنٹ بلاک ہیڈکوارٹر میں فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے۔ زیادہ تر لوگوں نے پیٹ میں درد اور الٹی کی شکایت کی۔انہوں نے بتایا کہ اون میں ہی 55 لوگوں کا علاج کیا گیا، جب کہ 15 کو ضلع اسپتال کھرگون میں داخل کرایا کھرگون کے سول سرجن امر سنگھ چوہان نے بتایا کہ ضلع اسپتال میں 15 لوگوں کا علاج کیا گیا، جن میں سے 8 کو آج صبح چھٹی دے دی گئی۔ متاثرہ افراد میں 3 طلباء بھی تھے جن کے آج امتحان تھے۔

Related Articles