سفاری پروجیکٹ سے ہریانہ سیاحت کا مرکز بنے گا: منوہر لال

نئی دہلی، مئی۔ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال نے کہا ہے کہ اراولی سفاری پروجیکٹ کے لیے زمین کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور یہ پروجیکٹ ہریانہ کو سیاحتی مرکز کے طور پر ترقی دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔مسٹر منوہر لال نے بدھ کو یہاں جنگلات، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ 10,000 ایکڑ میں قائم کئے جانے والے اراولی سفاری پارک کے منصوبے کو عالمی سطح کی پہچان دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر یادو کے ساتھ ملاقات کے دوران اراولی سفاری پارک پروجیکٹ کے کاموں میں تیزی لانے پر گہرائی سے بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر نے ہریانہ حکومت کی طرف سے اراولی خطہ کی باز آبادکاری اور تحفظ کے لئے کئے گئے کام کی بہت تعریف کی۔ میٹنگ میں اراولی سفاری پارک کے قیام کے مقاصد، فارمیٹ، افادیت اور دیگر نکات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی وزیر نے اس پروجیکٹ میں ہریانوی علاقائی ثقافتی شناخت کو شامل کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اراولی سفاری کو عالمی معیار کی پہچان دلانے کے لیے دنیا کے مختلف ممالک میں قائم کیے گئے کچھ عالمی معیار کے سفاری پارکس کا بھی دورہ کیا جائے گا۔چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری وی اوماشنکر، ریاستی محکمہ سیاحت کے پرنسپل سکریٹری ایم ڈی سنہا اور سینئر مرکزی عہدیداروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔

Related Articles