وزیر زراعت تومر نے ڈیجی کلیم کا افتتاح کیا

نئی دہلی، مارچ۔وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت قومی فصل بیمہ پورٹل کے ڈیجیٹائزڈ کلیم سیٹلمنٹ ماڈیول ڈیجی کلیم کا جمعرات کو یہاں افتتاح کیا۔اس اختراع کے ساتھ ہی، کلیم ڈیلیوری اب الیکٹرانک طریقے سے کی جائے گی، جس کا براہ راست فائدہ ابتدائی طور پر چھ ریاستوں یعنی راجستھان، اتر پردیش، ہماچل پردیش، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ اور ہریانہ کے متعلقہ کسانوں کو پہنچے گا۔ دعوے کی ادائیگی کا عمل اب خودکار ہو جائے گا کیونکہ ریاستوں کے ذریعہ پورٹل پر پیداوار کا ڈیٹاجاری کیا جاتا ہے۔ تومر نے بٹن دبا کر ان ریاستوں کے بیمہ شدہ کسانوں کو 1260.35 کروڑ روپے کے بیمہ دعووں کی ادائیگی کی۔تومر نے کہا کہ ڈیجیکلیم کے ساتھ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا میں ایک نیا موڈ شروع کیا گیا ہے، تاکہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو سہولت کے ساتھ ساتھ کسانوں کو کلیم مل جائیں، اسے شفافیت کے ساتھ یقینی بنایا جا سکے۔ آیوشمان بھارت یوجنا کے بعد پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا، ملک کی سب سے بڑی اسکیم ہے، جو قدرتی حالات پر مبنی ہے۔ گزشتہ چھ برسوں سے آپریٹڈ اس اسکیم کے تحت، بیمہ شدہ کسانوں کو ان کی پیداوار کے نقصان کے معاوضے کے طور پر اب تک 1.32 لاکھ کروڑ روپے ادا کیے جا چکے ہیں۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت تمام ریاستی حکومتوں، بیمہ کمپنیوں اور کسانوں کے ساتھ بھی رابطے میں ہے اور وقتاً فوقتاً پیش آنے والی مشکلات کو دور کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں، چھتیس گڑھ کے لیے ایک شکایت پورٹل بنایا گیا ہے، جس کے فوائد ظاہر ہو رہے ہیں۔ اس پورٹل کو پورے ملک کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اب تک عام طور پر یہ سمجھا جاتا تھا کہ جو کسان مقروض ہیں اس کا بیمہ کرایا جاتا ہے، لیکن یہ خوشی کی بات ہے کہ اس حوالے سے بیداری تیزی سے بڑھ رہی ہے اور غیر قرض دار کسان بھی فصل کی بیمہ کروانے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔تومر نے کہا کہ زرعی شعبے کے سامنے چیلنجز ہیں، لیکن حکومتیں بڑے عزم کے ساتھ انہیں حل کر سکتی ہیں، ٹیکنالوجی اس میں خاص مددگار ہے۔ عام کسانوں کو موسم کی درست معلومات دستیاب ہو سکیں، اس کے لئے ٹیکنالوجی کی مدد سے وزارت زراعت کی طرف سے کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیمہ کمپنیوں، ریاستی حکومتوں اور کسانوں کا تال میل بڑھ رہا ہے، جس کے نتیجے میں اب کئی ریاستیں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا میں شامل ہونے کے لیے مسلسل آگے بڑھ رہی ہیں۔زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت کیلاش چودھری، اتر پردیش کے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی، مرکزی زراعت کے سکریٹری منوج آہوجا، پی ایم ایف بی وائی کے سی ای او رتیش چوہان اور یوپی، راجستھان، ہماچل پردیش، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ اور ہری پور کے سینئر افسران پروگرام میں شامل ہوئے۔

Related Articles