دنیا میں کورونا سے 3.05 کروڑ افراد متاثر،9.51 اموات
واشنگٹن/ریو ڈی جینیرو/نئی دہلی: پوری دنیا میں کورونا وائرس’کووڈ-19‘وبا سے تین کروڑ پانچ لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوگئے ہیں اور 9.51 لاکھ سے زائد کی موت ہوچکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس وانجینئرنگ مرکز(سی ایس ایس ای)کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 3,05,00,368افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9,51,787 جاں بحق۔
عالمی سپرپاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 67,24,667 پر پہنچ گئی ہے اور اب تک 1,98,589 افراد کی جان جاچکی ہے۔
ہندوستان میں مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے93,337 نئے معاملات کے ساتھ متاثرہ افراد کا اعدادوشمار 53 لاکھ سے تجاوز کرتے ہوئے 53,08,014ہوگیا۔وہیں اس دوران 1247 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 85,619ہوگئی ہے۔
برازیل میں اب تک 44,95,183افراد اس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 1,35,793 کی موت ہوچکی ہے۔روس میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10,86,955 پہنچ گئی ہے اور 19,128 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔پیرو میں کورونا وبا کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور یہ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں چھٹےمقام پر پہنچ گیا ہے۔یہاں اس وائرس سے اب تک 7,50,098 متاثر ہوئے ہیں اور 31,146 اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
کولمبیا میں اس وائرس سے اب تک 7,50,471افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 23,665 ہے۔وہیں میکسیکونےکورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔یہاں اس سے اب تک 6,88,954 افراد متاثرہوئے ہیں اور 72,803 جاں بحق ہوچکے ہیں۔جنوبی افریقہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 6,57,627 پر پہنچ گئی ہے اور اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15,857 ہوگئی ہے۔
اسپین نئے معاملوں میں اضافہ کے بعد اب نویں مقام پر ہے یہاں اب تک تقریباً 614360 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 30243 کی جان جاچکی ہے۔ کووڈ-19 سے متاثرہ معاملات میں ارجنٹینا نے فرانس اور چلی کو پیچھے چھوڑ کر10ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔یہاں اس وائرس سے اب تک 589012 افراد متاثر اور 12116 جاں بحق ہوئے ہیں۔چلی میں کورونا سے 439287 متاثر اور 12058 ہلاک ہوئے ہیں۔
کورونا سے متاثر فرانس میں اس کی زد میں اب تک 4,67,421 آئے ہیں اور 31,257 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ایران میں اب تک 4,16,198 متاثر اور 23,952 اموات ہوئی ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے اب تک 3,88,416 متاثراور 41,821 کی موت ہوئی ہے۔کورونا معاملات میں بنگلہ دیش ،سعودی عرب سے آگے نکل گیا ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 3,45,805 اور ہلاکتوں کی4,881 ہوچکی ہے۔سعودی عرب میں کورونا کے3,28,720 معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ4,430 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
پاکستان میں اب تک 3,05,031 متاثراور 6,415 ہلاک ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 2,99,810 ہوگئی ہے اور 7,377 ہلاک ہوئے ہیں۔عراق میں متاثرین کی تعداد 3,11,690 اور ہلاکتوں کی 8,408 ہے۔یورپی ملک اٹلی میں اس مہلک وائرس سے 2,94,932 افراد متاثر اور 35,668 ہلاک ہوئے ہیں۔جرمنی میں اب تک 2,71,247 متاثر اور9,386 ہلاک ہوئے ہیں۔فلپائن میں متاثرین کی تعداد 2,79,526 اور ہلاکتوں کی 4,830 ہوچکی ہے۔انڈونیشیا میں متاثرین کی تعداد 2,36,519 پہنچ گئی ہے اور 9,336افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 11,044، بلجیئم میں 9937،کناڈہ 9256،بولیویا7550،نیدرلینڈ 6318،سویڈن 5865،مصر 5733،چین 4737،رومانیہ 4360،یوکرین 3535،گواٹیمالا3076،پولینڈ 2270،پناما 2229،ہونڈوراس 2146،سویٹزرلینڈ 2045 اور پرتگال میں 1894 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔