صدرجمہوریہ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے زائرین کے لیے راشٹرپتی نیلایم کی شروعات کی تقریب میں شامل ہوکراس کی رونق بڑھائی
نئی دہلی، مارچ۔صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (22 مارچ 2023) کو تلنگانہ کے گورنر ڈاکٹر تاملیسائی سوندرراجن، ثقافتی سیاحت اور شمال مشرقی خطے کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی تلنگانہ کے وزیر داخلہ، جناب محمد محمود علی اور دیگر معززین کی موجودگی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے زائرین کے لیے راشٹرپتی نیلایم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرکے اس کی رونق بڑھائی۔اس موقع پر صدرجمہوریہ نے جئے ہند ریمپ کی بحالی اور تحفظ اور تاریخی فلیگ پوسٹ کی نقل کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ جئے ہند ریمپ ایک تاریخی سٹیپ ویل سے منسلک ہے جس نے ماضی میں احاطے کی پانی کی ضروریات کو پورا کیا جبکہ تاریخی فلیگ پوسٹ نے 1948 میں ریاست حیدرآباد کے انڈین یونین میں انضمام کی نشاندہی کی تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ راشٹرپتی بھون اور راشٹرپتی ریٹریٹس ہر ہندوستانی کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزادی کا امرت مہوتسو فخر کے ساتھ منا رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ تمام شہری خصوصاً ہماری نوجوان نسل مجاہدین آزادی کے بارے میں جانیں اور ہماری جدوجہد آزادی سے وابستہ اقدار کا احترام کریں۔ اس خیال کے ساتھ، راشٹرپتی نیلایم میں ایک نالج گیلری قائم کی گئی ہے جو راشٹرپتی بھون اور نیلایم کی تاریخ، اور ہماری آزادی کے گمنام ہیروز کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔ انہوں نے لوگوں، خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نیلایم کا دورہ کریں اور خود کو اپنے ورثے سے منسلک کریں۔یہ پہلی بار ہے کہ راشٹرپتی نیلایم کی ہیریٹیج عمارت عام لوگوں کے لیے کھلی ہے۔ اس سے قبل، لوگ محدود مدت کے لیے سال میں صرف ایک بار نیلایم کے باغات کا دورہ کر سکتے تھے۔نیلایم کے دورے کے دوران، کوئی بھی صدارتی ونگ، ڈائننگ ایریا سمیت عمارت کو اندر سے دیکھ سکتا ہیاور نیلایم کچن کو ڈائننگ ہال سے جوڑنے والی زیر زمین سرنگ میں ٹہلتے ہوئے تلنگانہ کی روایتی چیریال پینٹنگز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ زائرین راشٹرپتی بھون اور راشٹرپتی نیلایم کی تاریخ کے بارے میں جان سکتے ہیں، آئین کے بارے میں جان سکتے ہیں اور ‘نالج گیلری’ میں صدر جمہوریہ ہند کے کردار اور ذمہ داریوں کی ایک جھلک پاسکتے ہیں جو پہلے اصطبل کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔ نالج گیلری کے صحن میں، زائرین بگی اور صدر کی لیموزین کے ساتھ سیلفی لے سکتے ہیں۔زائرین راشٹرپتی نیلایم کے احاطے میں جے ہند ریمپ اور فلیگ پوسٹ پوائنٹ کے ساتھ ساتھ نیچر ٹریل کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ نیلایم کے باغ کے مختلف حصے جیسے راک گارڈن، ہربل گارڈن، بٹر فلائی اور نکشترا گارڈن عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔ کوئی بھی کیو آر کوڈز کو اسکین کرکے پھلوں، درختوں اور پھولوں کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتا ہے۔راشٹرپتی نیلائم پورے سال عام لوگوں کے لیے کھلارہے گا، سوائے صدر کے جنوبی سفر کے دوران۔ زائرین http://visit.rashtrapatibhavan.gov.in کے ذریعے آن لائن اپنی سلاٹ بک کر سکتے ہیں۔ ریسپشن آفس، راشٹرپتی نیلایم میں واک ان بکنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ لوگ ہفتے میں چھ دن (پیر اور سرکاری تعطیلات کے علاوہ) صبح 10:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک چاربجے کی آخری انٹری کے ساتھ نیلائم کا دورہ کر سکتے ہیں۔ہندوستانی شہریوں کے لیے 50 روپے فی شخص اور غیر ملکی شہریوں کے لیے 250 روپے فی شخص کا معمولی رجسٹریشن چارج لاگو ہوگا۔ٹور گائیڈز کے علاوہ پارکنگ، کلوک روم، وہیل چیئرز، کیفے، سووینئر شاپ، ریسٹ رومز، پینے کا پانی اور ابتدائی طبی امداد جیسی بنیادی سہولتیں زائرین کے لیے دستیاب ہوں گی۔