مہاراشٹر کے ضلع ستارا میں فائرنگ کے واقعہ میں دو لوگوں کی موت، ایک زخمی

کولہاپور/ستارا، مارچ۔ مہاراشٹر میں ضلع ستارا کی پاٹن تحصیل کے مورنا گاؤں میں دیر رات فائرنگ کے نتیجے میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔پولیس نے تھانے کے سابق سٹی کونسلر مدن کدم کو مبینہ طور پر فائرنگ کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ رقم کے لین دین کی وجہ سے پیش آیا ہے۔مورنا گاؤں میں فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاٹن کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی۔ زخمی شخص کو فوری طور پر ضلع ستارا کی تحصیل کراڈ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔پولس کے مطابق ملزم مدن کدم کا مقتول سے پون چکی اکاؤنٹ کے سودے پر جھگڑا ہوا، اس نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی جس سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس ابھی تک ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں کر پائی ہے۔

Related Articles