عمران اسلام آباد کیلئے روانہ
اسلام آباد، مارچ۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان ہفتہ کی صبح لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے جہاں انہیں توشہ خانہ کیس میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔دریں اثنا، مسٹر خان نے اپنی لاہور کی رہائش گاہ پر پولیس کریک ڈاؤن پر تنقید کی اور ان کے خلاف سازش کا الزام لگایا۔انہوں نے ٹویٹ کیا، “پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر چھاپہ مارا جہاں بشریٰ بیگم اکیلی ہیں۔ یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں؟ یہ اس منصوبے کا حصہ ہے جہاں ایک ملاقات پر رضامندی کے بدلے مفرور نواز شریف کو اقتدار میں لانے کا عہد کیا گیا ہے۔پاکستانی اخبار ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کی پولیس نے مسٹر خان کی رہائش گاہ کے داخلی دروازے سے رکاوٹیں ہٹا کر کمپاؤنڈ میں داخل ہو گئے۔ پولیس کو مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جو اندر ڈیرے ڈالے ہوئے تھے اور انہوں نے لاٹھی چارج کا جواب دیا۔ مبینہ طور پر کچھ کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ توشہ خانہ کیس میں مسٹر خان کئی بار عدالتی کارروائی سے غیر حاضر رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا گیا ہے اور انہیں 18 مارچ کو عدالت میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔