ہمس فکری ایم بی سی کے زیراہتمام ’سعودی آئیڈل‘ مقابلے کی پہلی فاتح
ریاض،مارچ۔ہمس فکری انتہائی مقبول عالمی فرنچائزکے پہلے مقامی ایڈیشن کی فاتح کے طور پراْبھری ہیں اور وہ پہلی ’’سعودی آئیڈل‘‘ بن گئی ہیں۔سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) اور ایم بی سی گروپ کی جانب سے پیش کردہ شو کوایم بی سی 1 اور ایم بی سی عراق پر براہ راست نشرکیا گیا ہے اور ہمس فکری کو اس کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔اس موقع پرفکری نے پلاٹینم ریکارڈز کے ساتھ ریکارڈنگ کے ایک معاہدے پردست خط بھی کیے ہیں۔اس میں آیندہ مہینوں میں ایک مکمل اسٹوڈیو البم کی ریلیز بھی شامل ہے اور ساتھ ہی 2023 میں ایک بالکل نیا نسان ایکس ٹریل بھی شامل ہے۔ہمس فکری نے اپنی کامیابی کے بعد کہا کہ ’’اس سفر کے دوران میں ہر ایک کی محبت اورتائیدوحمایت نے مجھے ایک مختلف شخصت بنا دیا ہے، اور مجھے امید ہے کہ میں ان کی توقعات پر پورا اتروں گی۔میں مزید محنت کرتی رہوں گی‘‘۔اْبھرتی ہوئی اسٹار نے سعودی عرب کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے خواب کو پورا کرنے کا موقع مہیا کرنے پرسعودی عرب کی ممنون ہیں۔’سعودی آئیڈل‘ کے براہ راست نشرہونے والے فائنل میں ابتدائی 14 مقابلوں کے فاتح تین فن کارشامل تھے۔ وہ کئی ہفتوں سے لائیو اسٹوڈیو ناظرین اور ججوں کے پینل کے سامنے مقابلہ کر رہے تھے۔فکری کے ساتھ ماجدالعوید اور عبدالعزیز مانی بھی فائنل میں پہنچے۔ اس کے بعد ناظرین نے اپنے پسندیدہ گلوکار کو ووٹ دیا اوران میں فاتح کو سعودی آئیڈل کا تاج پہنایا جائے گا۔واضح رہے کہ بین الاقوامی فرنچائز کی بنیاد پر ، سعودی آئیڈل کا پہلا سیزن دسمبر 2022 میں شروع ہوا تھا۔اس میں ججوں پر مشتمل پینل اصیل ابوبکر،احلام الشمسی ، اصالا اور ماجد المہندس پرمشتمل تھا اور وہ مملکت کے پہلے گلوکار سپر اسٹار کی تلاش میں تھے۔جنوری 2023 میں ، مجموعی طور پر 14 شرکاء کو شوز میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔یہ شو بلیوارڈ ریاض سٹی سے براہ راست نشر کیے گئے تھے۔نیا شو سعودی عرب کے تفریحی شعبے کو ترقی دینے اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنے کے مشن کا صرف ایک نتیجہ ہے۔دسمبر 2022 میں،تفریحی صنعت کے ماہرین نے العربیہ کو بتایا کہ سعودی عرب کی موسیقی کی ترقی پذیر صنعت خطے بھرمیں فن کاروں اور موسیقاروں کو نہ صرف موسیقی کے کیریئر کو سنجیدگی سے آگے بڑھانے بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی رسائی کو بڑھانے کے نئے مواقع اور امکانات مہیاکر رہی ہے۔