متحدہ عرب امارات میں غیر ادا شدہ کووِڈ 19 جرمانوں پر 50 فیصد رعایت کا اعلان
دبئی،مارچ۔متحدہ عرب امارات نے منگل کو کووِڈ 19 کے غیر اداشدا جرمانے پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا۔ اس اقدام کا مقصد کووڈ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اپنے واجبات کی جلد ادائی کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اس ڈسکاؤنٹ اسکیم کا اعلان کیا۔ جو 15 مارچ بروز بدھ سے دو ماہ کے لیے نافذ العمل ہوگی۔کووِڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے سخت ضوابط پر عمل نہ کرنے ،گھر میں قرنطینہ کے قوانین پر عمل نہ کرنے اور ہسپتال میں نہ داخل ہونے پر جرمانہ 13,600 ڈالر ( 50,000 درہم ) تک چلا گیا تھا۔دیگر عام طور پر جاری کیے جانے والے جرمانوں میں ہجوم اور کچھ کھلی جگہوں پر ماسک نہ پہننا، گاڑی میں مقررہ تعداد سے زیادہ لوگوں کو سوار کرنا اور سماجی دوری کے اصولوں پر عمل نہ کرنا شامل ہیں جن کے لیے 816 ڈالر (درہم 3,000) تک جرمانہ ہے۔واضح رہے کہ یو اے ای حکام نے تمام کووڈ 19 کی پابندیوں کو ختم کردیا ہے کیونکہ روزانہ کیسز اور شرح اموات میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔متحدہ عرب امارات میں غیر ادا شدہ کووِڈ 19 جرمانوں پر 50 فیصد رعایت کا اعلان
دبئی،مارچ۔متحدہ عرب امارات نے منگل کو کووِڈ 19 کے غیر اداشدا جرمانے پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا۔ اس اقدام کا مقصد کووڈ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اپنے واجبات کی جلد ادائی کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اس ڈسکاؤنٹ اسکیم کا اعلان کیا۔ جو 15 مارچ بروز بدھ سے دو ماہ کے لیے نافذ العمل ہوگی۔کووِڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے سخت ضوابط پر عمل نہ کرنے ،گھر میں قرنطینہ کے قوانین پر عمل نہ کرنے اور ہسپتال میں نہ داخل ہونے پر جرمانہ 13,600 ڈالر ( 50,000 درہم ) تک چلا گیا تھا۔دیگر عام طور پر جاری کیے جانے والے جرمانوں میں ہجوم اور کچھ کھلی جگہوں پر ماسک نہ پہننا، گاڑی میں مقررہ تعداد سے زیادہ لوگوں کو سوار کرنا اور سماجی دوری کے اصولوں پر عمل نہ کرنا شامل ہیں جن کے لیے 816 ڈالر (درہم 3,000) تک جرمانہ ہے۔واضح رہے کہ یو اے ای حکام نے تمام کووڈ 19 کی پابندیوں کو ختم کردیا ہے کیونکہ روزانہ کیسز اور شرح اموات میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔