پوتن نے ہیلی کاپٹر خود اڑایا

سائبیریا، مارچ ۔روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ہیلی کاپٹر اڑا کر ایک اور صلاحیت کا مظاہرہ کر کے دکھایا۔تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن صرف سیاست کے ہی نہیں کئی دیگر شعبوں کے بھی ماہر کھلاڑی ہیں، اور آئے دن اُن کے نت نئے ایڈونچرز میڈیا میں خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔روسی صدر کا ایک اور نیا روپ اس وقت دیکھنے کو ملا جب وہ مزے سے ہیلی کاپٹر اڑاتے رہے، کو پائلٹ سے ہدایات لیتے ہوئے پیوٹن ہوا بازی کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے نظر آئے۔یہ کارنامہ انھوں نے سائبیریا میں موجود ہیلی کاپٹر فیکٹری کے دورے کے موقع پر دکھایا۔فیکٹری دورے کے موقع پر روسی صدر پوتن نے کہا کہ مغربی پابندیاں روسی معیشت کو تباہ کرنے میں مکمل ناکام رہی ہیں۔پوتن نے ہوا بازی کے کارخانے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین سمجھتے رہے کہ روسی معیشت چند ہفتوں یا مہینوں میں ختم ہو جائے گی، لیکن روس کی معاشی خود مختاری میں کئی گناہ اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب شام کے صدر بشارالاسد اپنے پہلے سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے۔

Related Articles