آسکر ایوارڈز: 60 سال میں پہلی مرتبہ قالین کا سرخ رنگ تبدیل

لاس اینجلس ،مارچ۔گزشتہ برسوں میں آسکر کے بارے میں بہت کچھ بدل گیا ہے لیکن گزشتہ چھ دہائیوں میں ایک چیز جو نہیں بدلی وہ سرخ قالین تھا۔ یہ قالین اگرچہ تبدیل ہوتا رہتا تاہم اس کا رنگ سرخ ہی رہتا تھا۔تاہم بدھ کو ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر کے باہر کارکنوں نے دھندلا ہوا خاکستری قالین نکالا اور اسے بچھا دیا۔ اتوار 12 مارچ کو لاس اینجلس میں 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی جمی کیمل کر رہے ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق تقریب رات 8 بجے شروع ہوگی۔ جی ایم ٹی وقت کے مطابق پیر صبح 5 بجے تقریب کا آغاز ہوگا۔جمی کیمل نے کہا میرے خیال میں سرخ قالین کے بجائے شیمپین قالین کا انتخاب کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم کتنے پراعتماد ہیں کہ کوئی خونریزی نہیں ہوگی۔ رنگ تبدیل کرنے کا فیصلہ انوویشن کنسلٹنٹس لیزا لیو اور راول اویلا نے کیا تھا۔آسکر ریڈ کارپٹ کی تاریخ 1961 سے شروع ہوتی ہے۔ جس نے 33ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب دیکھی۔ اس محفل میں بلی وائلڈر کی فلم "دی اپارٹمنٹ” نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا تھا۔ برٹ لنکاسٹر اور الزبتھ ٹیلر نے بہترین اداکار اور اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔ اس تقریب کی میزبانی باب ہوپ نے کی تھی۔عوام نے 1966 تک ٹیلی ویڑن پر ریڈ کارپٹ نہیں دیکھا تھا۔ 1966 میں اکیڈمی ایوارڈز پہلی مرتبہ رنگین ٹیلی ویڑن پر نشر کیے گئے تو ٹی وی ناظرین نے بھی قالین کے سرخ رنگ کی پہنچان کی تھی۔

Related Articles