کانگریس کو خود اپنے لیڈروں کا تجزیہ کرنا چاہئے: شیوراج

بھوپال، مارچ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کانگریس پر حملہ بولتے ہوئے آج کہا کہ پارٹی کو خود اس بات کا تجزیہ کرنا چاہئے کہ ان کا کون سا لیڈر کہاں ہے اور کیا کر رہا ہے۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مسٹر چوہان نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ کانگریس کے لیڈر ریاست یا ملک سے باہر ہیں، وہ نہیں جانتے، لیکن ٹوئٹرکا ان کا پرندہ مسلسل اڑتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ کانگریس تجزیہ کرے کہ ان کے قومی لیڈر بھی ملک کے باہر ہی زیادہ بولتے ہیں۔ کون کہاں ہے اور کیا کر رہا ہے، یہ کانگریس خود سوچے۔کانگریس کی ریاستی اکائی نے کل دارالحکومت بھوپال میں ایک بڑے احتجاج کی کال دی ہے، اس سے قبل کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی کے ریاستی صدر کمل ناتھ ملک سے باہر ہیں۔ مسٹرچوہان کا یہ بیان اسی تناظر میں آیا ہے۔مسٹرکمل ناتھ سے اپنے روزانہ کے سوالات کے سلسلے میں مسٹرچوہان نے کہا کہ جھوٹ کو کتنا ہی خوبصورت لباس پہنادیں، لیکن جھوٹ کا رنگ کالا ہی رہتا ہے۔ مسٹر کمل ناتھ نے الیکشن سے پہلے اپنے وعدہ میں کہا تھا کہ وہ شدید بیمار بہنوں کے لیے زندگی بھر کی دیکھ بھال کا منصوبہ بنائیں گے جو کام کرنے کی صلاحیت کھو چکی ہیں، مسٹر کمل ناتھ کو بتانا چاہیے کہ یہ وعدہ کیوں پورا نہیں ہوا۔

Related Articles