کمزور طبقوں کے لئے رگھونش بابو پوری زندگی جدوجہد کرتے رہے: راج ناتھ
نئی دہلی، وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے سابق مرکزی وزیر رگھونش پرساد سنگھ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پوری زندگی کمزور طبقوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کیا مسٹر راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ ’’مسٹر رگھونش پرساد سنگھ جی بہار کے ان قدآور لیڈروں میں گنے جاتے تھے جنہوں نے سماج کے پسماندہ اور کمزور طبقوں کے حقوق کے لئے پوری زندگی جدوجہد کی۔ وہ ایک روشن خیال اور حساس شخص تھے۔ ان کے انتقال سے مجھے تکلیف ہے۔ ان کے اہل خانہ اور شائقین کے تئیں میری دلی ہمدریاں۔ اوم شانتی۔‘‘
مسٹر رگھوور پرساد سنگھ کا آج دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ وہ 74 برس کے تھے۔