مسافروں کی تعداد میں اضافہ

ہیتھرو ائرپورٹ پر پسنجر چارجز میں دوبارہ کمی کرنے کی ہدایت

لندن ،مارچ۔ ہیتھرو ائرپورٹ سے دوبارہ پسنجر چارجز میں کمی کے لئے کہا گیا ہے۔ ٹکٹوں کی قیمتوں کو فائدہ پہنچانے کی کارروائی میں ائرپورٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ اگلے سال ائرلائنوںکے لئے پسنجر چارجز میں کمی کرے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وبا کے عروج کے بعد مسافروں کی تعداد میں تیزی سے بحالی کی وجہ سے چارجز میں کمی ضروری ہے۔ پسنجر چارجز ائرلائنیں ادا کرتی ہیں جو ٹرمنلز، رن ویز، بیگج سسٹمز اورسیکورٹی کی لاگتوں کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ 2023کیلئے ہیتھرو پر فی مسافر اوسط چارج 31.57 پونڈ ہے تاہم ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ یہ 2024میں 25.43پونڈ تک گر جائے گا اور 2026کے اختتام تک یکساں رہے گا۔ گرچہ چارجز ائرلائنیں ادا کرتی ہیں تاہم اگر کمپنیاں کچھ لاگت کو فضائی کرایوں کے ذریعے مسافروں پر ڈالنا چاہیں تو وہ پرواز کی قیمتوں پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ باور کیا جاتا ہیکہ ہیتھرو کے باسز چارجز کو 40 پونڈ سے زائد تک بڑھانا چاہتے ہیں جبکہ ائرلائنوں کی تجویز ہیکہ انہیں 18.50پونڈ سے زائدنہیں ہونا چاہئے فیصلے کے جواب میں ائرپورٹ نے کہا ہے کہ ایوی ایشن کا فیصلہ دانش مندی نہیں اور اس نے وارننگ دی ہے کہ اس سے صارفین کے لئے کچھ نہیںہوگا۔ ایوی ایشن نے ایک عشرے میں اس وقت ائر چارجز میں نچلی ترین سطح تک کمی کا انتخاب ا س وقت کیا ہے جب ائرلائنیں بھاری منافع کما رہی ہیںاور کم مسافروں اور زیادہ فنانسنگ لاگت کے باعث ہیتھرو مسلسل نقصان میںجا رہا ہے۔ ائرپورٹ نے کہا ہے کہ ریگولیٹر کو کووڈکے دوران انڈسٹری کو بڑا دھچکہ لگنے کے بعد ایوی ایشن سروسز کی تعمیرنو کے لئے سرمایہ کاری کو محرک بنانا چاہئے تاہم ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ 2024سے کم چارجزمتعارف کرانے کا اس فیصلہ تسلیم کرتا ہے کہ مسافروںکی تعدادکی وباسے پہلیکی سطح تک واپسی متوقع ہے۔ ایوی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ مور یارٹی نے کہا ہے یہ فیصلہ کرنے کی ہماری ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سفر کرنے والے افراد سروس کی مستقل کوالٹی کی مد میں ہیتھروکے استعمال میں رقم کی زیادہ بڑی قدر کی توقع کر سکیں اور ضرورت سے زیادہ ادائیگی نہ کریں۔ 2021میں ہیتھرو کو 2022کے موسم گرما کیلئے پسنجر چارجز 19.60پونڈ سے 30.19پونڈ کرنے کی منظوری دی گئی تھی اس کامقصد وبا سے گزرنے میں مدد کرنا تھا تاہم برٹش ائرویز اور ورجن اٹلانٹک نے جو ہیتھرو کی سب سے بڑی ائرلائنیں ہیں شکایت کی تھی کہ ائرپورٹ پر فیس جو مغربی یورپ کا مصروف ترین ائرپورٹ ہے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ انٹرنیشنل ائرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل ولی والش نے جو ائرلائنوں کی نمائندگی کرتی ہے کہا ہے کہ ریگولیٹر ہیتھرو کے امید افزا پسنجر آئوٹ لک کے یرغمالی بنے ہوئے ہیں اور فیصلے کا مطلب ہے کہ ائرلائنیں اور مسافرمسلسل دنیا بھر میں سب سے زیادہ ائرپورٹ چارجز ادا کرتے رہیں گے۔ ہیتھرو نفع بخش تصفیے کے حصول میں کامیاب ہو گیا ہے ہم اس موسم گرما اور اس کے آگے بھی اس کی کارکردگی بغور دیکھیں گے اور کسی بھی غلطی کا اعادہ ناقابل قبول ہوگا۔ گزشتہ موسم گرما میں برطانیہ کے بہت سارے ائرپورٹوں کو بین الاقوامی سفر کی واپسی پرطلب پوری کرنے کے لئے مشکل کا سامنا رہا اورسٹاف کی قلت کے باعث پروازوں میںتاخیر ہوئی یا انہیں منسوخ کرنا پڑا۔ ٹریول انڈسٹری کے بہت سارے ورکرز وباکے آغاز پر ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے رچرڈ موریارٹی نے کہا ہے کہ ایوی ایشن اتھارٹی نے ہیتھرو اور ائرلائنوں کے فیس کی سطح کے بارے میںمختلف آراء￿ پر غور کیا ہے اور ان کے اپنے اپنے شیئر ہولڈرز کے مفادات ائرپورٹ کے زیادہ چارجزاور ائرلائنوں کے کم چارجز کی دلیل کی طرف لے گئے ہیں۔ فیصلے پر اپیل کے لئے ائرلائنوں اور ائرپورٹ کے پاس چھ ہفتے ہیں۔

Related Articles