سارہ ایواراڈ کو قتل کرنے کے مجرم کو مزید 9 ماہ قید کی سزا
لندن ،مارچ۔33 سالہ سارہ ایواراڈ کو مارچ 2021میں اغواکرکے قتل کرنے کے جرم میں عمر قیدکی سزابھگتنے والے سابق پولیس آفیسر وین کوزنز کو ’’انڈیسنٹ ایکسپوزر‘‘ کے واقعات میں ملوث ہونے پر 19 ماہ کی قید کی سزا بھی دی گئی ہے۔ ان میں سے ایک واقعہ سارہ ایواراڈ کے قتل کے صرف چند دن قبل ہی پیش آیا تھا، جبکہ دیگر واقعات نومبر 2020اور فروری 2021 کے درمیان پیش آئے تھے۔ اس سزا سے وین کوزنز کی سزا پر فرق نہیں پڑے گاکیونکہ وہ پہلے ہی عمر قید کی سزابھگت رہا ہے۔ اولڈ بیلی کی عدالت نے ان افراد کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے سامنے آکرپولیس میں شکایت کی۔ خواتین کو نازیبا انداز میں اپنے جسم کے حصے دکھانے کے وقت سابق پولیس آفیسر گھر سے کام کر رہا تھا گو کہ اس سزا سے فرق نہیں پڑے گا لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق پولیس اگر بروقت کارروائی کرکے اس افسر کو پکڑ لیتی تو شاید سارہ ایواراڈ آج زندہ ہوتی۔