موت سے ایک دن پہلے ستیش کوشک کہاں تھے؟
ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ہدایتکار ستیش کوشک دل کا دورہ پڑنے کے باعث 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔میڈیا کے مطابق موت سے ایک دن قبل ستیش کوشک نے جاوید اختر کی جانب سے دی گئی ہولی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ستیش کوشک نے ہولی کا تہوار منانے کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی تھیں۔رپورٹس کے مطابق ستیش کوشک کی موت اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہوئی۔دوسری جانب بالی ووڈ شخصیات نے ستیش کوشک کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ستیش کوشک آج 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے۔