مودی، البانیز چوتھا ٹیسٹ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے، آسٹریلیا پہلے بیٹنگ کرے گا

احمد آباد،  مارچ ۔وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے آسٹریلیائی ہم منصب انتھونی البانیز جمعرات کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے گھنٹے کا مقابلہ دیکھنے کے لئےاسٹیڈیم میں موجود ہیں۔گجرات کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آج کھیلے جارہے اس میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس میچ میں آسٹریلیا کی اندور ٹیسٹ ٹیم کھیلے گی جبکہ میزبان ٹیم نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے محمد سراج کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے مسٹر البانی کا اسٹیڈیم میں استقبال کیا۔ بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی نے آسٹریلوی وزیر اعظم البانی کا استقبال کیا، جبکہ بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ نے وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔مسٹر مودی نے روہت شرما کو ٹیسٹ کیپ پیش کی اور مسٹر البانی نے اسمتھ کو گرین کیپ پیش کی۔اس کے بعد، دونوں وزرائے اعظم نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر پورے گراؤنڈ کا چکر لگا کر حاضرین کا استقبال کیا۔

Related Articles