پلوامہ میں جنگجووں کے حملے میں پانچ سی آر پی ایف اہلکار زخمی

سری نگر،  جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے پانپور میں پیر کو جنگجووں کے ایک حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجووں نے پیر کو دوپہر کے وقت پانپور میں کنڈی زال پل کے نزدیک تعینات سکیورٹی فورسز کی ایک پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کے لئے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Related Articles