قابض فوج مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی جسارت کررہی ہے:عکرمہ صبری

مقبوضہ بیت المقدس،مارچ۔مسجد اقصیٰ کے مبلغ الشیخ عکرمہ صبری نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیلی قابض ریاست اور اس کی افواج مبارک مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کے اپنے سازشی منصوبے اور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔الشیخ صبری نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ’’مسجد اقصیٰ پر دھاوے اور اس دوران ہونے والی تلمودی رسومات مسجد کو یہودی کردار دینے کی کوشش ہے‘‘۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیلی قابض فوج کی سخت حفاظت کے بغیر آباد کار الاقصیٰ پر دھاوے کی ہمت نہیں کرتے۔کل منگل کی صبح درجنوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بولا۔ یہ دھاوے یہودیوں کیمذہبی تہوار”پورم فیسٹیول کے موقعے پر بولے گئیاور انتہا پسند یہودا گلِک کے ساتھ انہوں نے اشتعال انگیز دورے کیے۔انہوں نے بائبل کا مذہبی لباس اور مذہبی شناخت کیحامل کپڑے پہن رکھے تھے۔مسجد اقصیٰ پر آباد کاروں کے دھاوے کے ساتھ مل کر قابض فوج نے یروشلم کی مرابطہ نفیسہ خواص کو مقبوضہ بیت المقدس کی الواد اسٹریٹ سے گرفتار کر لیا۔مبینہ طور پر ہیکل آرگنائزیشنز نے آباد کاروں سے نام نہاد یہودی تہوار کے موقع پر منگل اور بدھ کو مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Articles