کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر برطانیہ میں دوبارہ لاک ڈاؤن پر غور
لندن: کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر برطانوی حکومت نے ملک گیرسطح پر دوبارہ لاک ڈاؤن پر غورکرنا شروع کردیاہے۔
محکمہ صحت کے سکریٹری میٹ ہینکوک کے حوالے سے خبر دی گئی ہے کہ انہوں نے میڈیا بریفنگ کے دوران ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا اندیشہ ظاہر کیاہے۔انہوں نے بہر ھال اسے آخری آپشن سے تعبیر کیا ہے۔
انہوں نے بہر حال یہ نہیں بتا یا کہ ملک گیر لاک ڈاون کی اس بار نوعیت کیا ہوگی ۔بس اتنا کہا کہ لوگوں کو بچانے کیلئے ہر لازمی قدم اٹھا یا جائے گا تاکہ وائرس پر قابو پانے میں کامیابی ملے۔اس کیلئے سماجی فاصلہ ناگزیر ہوگا۔
میٹ ہینکوک نے کہا کہ وائرس پھیل رہا ہے اس لئے سنجیدہ چیلنج کا ادراک کرنے کی ضرورت ہے۔ہر وہ قدم اٹھا نا ہے جو عوامی مفاد میں ہو۔