نوجوان پولیس افسران اپنے کام کی مثال پیش کریں – شیوراج

بھوپال، مارچ ۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ نوجوان پولیس افسران اپنے طریقہ کار کی مثال پیش کریں۔مسٹر چوہان پروبیشنری آئی پی ایس ریاست میں تعینات افسران سے چیف منسٹر کی رہائش گاہ میں واقع سمتو بھون میں تبادلہ خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فخر اور خوش قسمتی کی بات ہے کہ انڈین پولیس سروس کے لیے منتخب ہونے والے افسران کو ملک اور عوام کی خدمت کا موقع ملتا ہے۔ آپ اپنی قابلیت اور کارکردگی کی بنیاد پر کسی بھی شعبے میں کیریئر بنا سکتے تھے۔ آپ نے سول سروس کو اپنے کیرئیر کے طور پر منتخب کیا ہے، یہ ملک اور عوام کی خدمت کے عزم کا عکاس ہے۔ حب الوطنی اور عوامی خدمت مدھیہ پردیش پولیس کا بنیادی منتر ہے۔ اصولوں سے سمجھوتہ کیے بغیر مجرموں سے سختی سے پیش آئیں، شریفوں کے ساتھ پھول جیسا سلوک کریں اور اپنے فرائض سرانجام دیں۔ ریاست میں تعینات انڈین پولیس سروس کے 09 پروبیشنری افسران نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔مسٹر چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش پولیس نے سمہستھ کے انتظام اور کورونا کے دوران کیے گئے انتظامات میں حساسیت کی شاندار مثالیں پیش کی ہیں۔ مدھیہ پردیش پولیس کی ایک شاندار روایت رہی ہے۔ پروبیشنری افسران کو چاہیے کہ وہ مثبت رویہ رکھتے ہوئے پوری محنت اور نرم رویے کے ساتھ کام کریں اور عوام الناس سے جاندار مکالمہ کرتے ہوئے اپنے کام کرنے کے طریقہ کار کی مثال پیش کریں۔انڈین پولیس سروس کے پروبیشنری افسران ابھیشیک رنجن، آدرش کانت شکلا، آنند کلادگی، انکت سونی، آیوش گپتا، کرشنا لال چندانی، میور کھنڈیلوال، نریندر راوت اور محترمہ ودیتا ڈاگر نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔ بھوپال کے ڈپٹی کمشنر ونیت کپور ان کے ساتھ تھے۔

 

Related Articles