ول اسمتھ کے تھپڑ نے کرس راک کو کن دو فلموں کی یاد دلائی؟

لاس اینجلس،مارچ۔کرس راک نے اپنے نئے نیٹ فلکس شو کے لیے منعقد ہونے والی ورکشاپ کی تقریب کے دوران اسٹیج پر امریکی اداکار ول اسمتھ کا تھپڑ پڑنے کے واقعے کے بارے میں بات کی۔کرس راک نے کہا کہ لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا مجھے آسکرز ایوارڈ والے واقعے پر دکھ ہوا تو ان لوگوں کے لیے میرا جواب ہے کہ بالکل مجھے اس سے بہت تکلیف ہوئی۔اْنہوں نے 2001ء میں ریلیز ہونے والی وِل اسمتھ کی فلم ’علی‘ اور اپنی 1991ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’نیو جیک سٹی‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وِل اسمتھ دراصل اس وقت اسٹیج پر باکسر محمد علی جبکہ میں پوکی کا کردار ادا کررہا تھا!اْنہوں نے اپنے بارے میں شائع ہونے والی ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک زیبرے جیسا یعنی ٹھنڈے مزاج کا ہوں جبکہ وِل اسمتھ شارک جیسے ہیں۔یہ خصوصی لائیو شو رواں سال کے آسکرز ایوارڈز کی تقریب سے ایک ہفتہ پہلے، 4 مارچ کو بالٹیمور کے ہپپوڈروم تھیٹر سے اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سال آسکر اکیڈمی ایوارڈز کا میلا 13 مارچ کو سجے گا۔

Related Articles