تیونس نے اپنے تمام صوبوں کو کورونا ریڈ زون قرار دیا

تیونس ، تیونس کی انتظامیہ نے جمعہ کے روز ملک کے تمام 24 صوبوں کو کورونا وائرس ریڈ زون قرار دے دیا۔
وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل محمد مقداد نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان حالات کنٹرول میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اس کا انسانی صحت ، عالمی معاشی حالات اور ثقافت پر منفی اثر پڑتا ہے۔
اب تک تیونس میں کورونا وائرس کے 8100 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے 129 افراد ہلاک اور2309 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
27 جون کوجب سے تیونس نے سیاحوں کے لئے اپنی سرحد دوبارہ کھولی ہے 6898 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

Related Articles