کونراڈ سنگما کا میگھالیہ میں نئی حکومت بنانے کا دعویٰ
شیلانگ، مارچ۔ نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے رہنما کونراڈ سنگما نے میگھالیہ میں نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا ہے۔پارٹی کے سینئر لیڈر پریسٹن ٹائنسانگ نے جمعہ کو کہا، "ہم نے مسٹر کونراڈ سنگما کو پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کر لیا ہے اور اب ہم گورنر فاگو چوہان کے سامنے اگلی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرنے جا رہے ہیں۔”انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسٹر سنگما کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے حمایت کا خط بھی ملا ہے۔ریاستی اسمبلی کی 59 نشستوں کے لیے 27 فروری کو ہونے والے انتخابات میں، این پی پی 26 نشستیں جیت کر واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری لیکن 31 نشستوں کے جادوئی اعداد و شمار سے پیچھے رہ گئی۔ دوسری جانب این پی پی کی اتحادی یونائیٹڈ ڈیموکریٹک پارٹی کو 11 جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کھاتے میں دو سیٹیں آئی۔