ہالی ووڈ اسٹار آرنلڈ شوارزنیگر کی پہلی ٹی وی سیریز، ’فوبار‘

لاس اینجلس،مارچ۔ہالی ووڈ اسٹار آرنلڈ شوارزنیگر ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر واپس آرہے ہیں۔اس بار ان کی واپسی نیٹ فلکس سیریز ’فوبار‘ سے ہو رہی ہے، آج اس کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔یہ ایکشن کامیڈی سیریز نیٹ فلکس پر 25 مئی سے شروع ہوگی جس کی 8 قسطیں ہیں۔او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے شیئر کردہ ٹیزر میں کیپشن دیا گیا کہ آرنلڈ واپس آگئے ہیں۔نیٹ فلکس نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر کی پہلی ٹی وی سیریز میں کردار ادا کریں گے۔ٹیزر میں آرنلڈ کو سگار کا کش لگاتے، گولیاں چلاتے اور رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Related Articles