دہلی بی جے پی صدر آدیش گپتا کورونا سے متاثر
نئی دہلی، دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) صدر آدیش گپتا کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔
انہوں نے آج ٹویٹ کیا،’’پچھلے ہفتے ہلکا بخار ہونے کے بعد میں نے کوویڈ ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ نگیٹو تھی،مسلسل طبیعت اچھی محسوس نہ ہونے کی وجہ سے میں نے پھر سے کورونا ٹیسٹ کرایا جو پازیٹو آیا ہے۔ویسے تو میں پچھلے ایک ہفتے سے قرنطینہ میں ہوں پھر بھی کوئی میرے رابطے میں آیا ہو تو وہ اپنی جانچ کرا لیں۔‘‘