وزیراعظم نے ویڈیو پیغام کے ذریعہ اتراکھنڈ روزگار میلے سے خطاب کیا

نئی دہلی، فروری۔وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعہ اتراکھنڈ روزگار میلے سے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ آج ان لوگوں کے لئے ایک نئے آغاز کا موقع ہے، جنھیں اپنے تقرری نامے ملے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ یہ نہ صرف ایک زندگی تبدیل کردینے والا موقع ہے بلکہ یہ مجموعی تبدیلی کا ایک وسیلہ بھی ہے ، ملک میں تعلیم کے شعبے میں کئے جانے والے نئے تجربات کو نمایاں کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے اس بات پرتوجہ مرکوز کی کہ جن افرادکا تقرر کیاگیاہے ان میں سے زیادہ ترافراد ، تعلیم کے شعبے میں ہی خدمات انجام دیں گے۔ وزیراعظم نے رائے زنی کی کہ ‘‘نئی قومی تعلیمی پالیسی ، بھارت کے نوجوانوں کو نئی صدی کے تقاضوں اور ضروریات کے مطابق تیارکررہی ہے۔’’ اس کے ساتھ ہی انھوں نے اتراکھنڈ کے نوجوانوں پریہ ذمہ داری عائد کی کہ وہ اس عزم کوآگے تک لے کرجائیں۔وزیراعظم نے اس بات کو نمایاں کیا کہ مرکزی اوراتراکھنڈ کی ریاستی سرکار کی یہ مسلسل کوشش رہی ہے کہ ہرنوجوان کو ، آگے بڑھنے کی غرض سے صحیح وسیلے تک رسائی حاصل کرنے کے دوران ، ان کی دلچسپی کی بنیاد پر نئے مواقع فراہم ہوسکیں۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری نوکریوں میں بھرتی کی مہم بھی اس سمت میں اٹھایاگیا ایک صحیح قدم ہے۔ وزیر اعظم نے اس جانب توجہ دلائی کہ ملک کے لاکھوں نوجوانوں نے گذشتہ چند ماہ میں مرکزی حکومت سے اپنے تقرری نامے موصول کئے ہیں۔ انھوں نے اس بات پرخوشی کا اظہار کیا کہ اتراکھنڈ اس کا ایک حصہ بن گیاہے۔ انھوں نے مطلع کیاکہ بھرتی سے متعلق ایسی مہمیں ، پورے ملک میں بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں بڑے پیمانے پر منعقد کی جارہی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا :‘‘مجھے بہت خوشی ہے کہ آج اتراکھند اس مہم کا ایک حصہ بن گیاہے۔’’وزیراعظم نے اس پرانی کہاوت یاقول سے چھٹکارہ حاصل کرنے پرزوردیاکہ پہاڑوں کاپانی اورنوجوان ، خود پہاڑوں کے لئے کوئی فائدہ مند نہیں ہوتے ہیں۔ مرکزی حکومت کی یہ مسلسل کاوش رہی ہے کہ اتراکھنڈ کے نوجوان ، اپنے اپنے گاؤوں کو لوٹ آئیں۔ وزیراعظم نے پہاڑی خطوں میں روزگار اورخود کے روزگار سے متعلق پیداکئے جارہے نئے مواقع کو اجاگر کیا۔ اتراکھنڈ میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی میں سرمایہ کاری پرروشنی ڈالتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہاکہ نئی سڑکوں اورریل لائنوں کی تعمیر کی بدولت نہ صرف کنکٹی وٹی کو فروغ حاصل ہورہاہے ، بلکہ روزگار کے بھی بہت سے مواقع پیداہورہے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ ہرجگہ روزگار کے مواقع میں اضافہ ہورہاہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے تعمیراتی مزدوروں ، انجینئروں ، خام مال سے متعلق صنعتوں اوردکانوں کی مثالیں پیش کیں۔ انھوں نے اس بات کوبھی اجاگرکیاکہ ٹرانسپورٹ شعبے میں مانگ میں اضافے کی وجہ سے روزگار کے نئے مواقع پیداہورہے ہیں۔ وزیراعظم نے اس بات کو بھی نمایاں کیا کہ اب سے پہلے اتراکھنڈ کے دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو روزگار کے لئے بڑے شہروں کا رخ کرنا پڑتاتھا۔ لیکن آج ،ہزاروں نوجوان ، گاؤو ں میں انٹرنیٹ اورڈجیٹل خدمات فراہم کرنے والے کامن سروس سینٹروں میں کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے تبصرہ کیا کہ ‘‘یہ ملازمتیں ، بھارت میں پہلی مرتبہ اتراکھنڈ میں فراہم کی گئی ہیں۔’’وزیراعظم نے اس بات کو اجاگرکیاکہ اتراکھنڈ کے دوردراز کے علاقوں کو سڑکوں، ریلوں اور انٹرنیٹ کے ذریعہ منسلک کئے جانے کی وجہ سے ریاست کے سیاحت کے شعبے میں توسیع ہورہی ہے۔انھوں نے کہاکہ سیاحتی نقشہ پرنئے سیاحتی مقامات اپنی جگہ بنارہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ ان سب کی وجہ سے اتراکھنڈ کے نوجوانوں کو بڑے شہروں کا رخ کرنے کے بجائے اب اپنے گھروں کے نزدیک ہی اسی طرح کے روزگارکے مواقع مل رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اس بات پرزوردیاکہ مْدرا یوجنا اسکیم ، سیاحتی شعبے میں روزگار اورخود کے روزگار کے موقعوں کو فروغ دینے کی خاطر، بہت اہم کردار اداکررہی ہے۔ دکانوں ، ڈھابوں ، گیسٹ ہاؤسوں اورمویشیوں کے باڑے کے نزدیک بنے کسانوں کے مکانات کی مثالیں پیش کرتے ہوئے ،وزیراعظم نے اس طرح کے کاروباری افراد کو ، کسی بھی قسم کی ضمانت کے بغیر ، دس لاکھ روپے تک کے قرض فراہم کئے جانے کی سہولت کواجاگرکیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ ‘‘ اب تک پورے ملک میں 38کروڑمْدرا قرضے دیئے جاچکے ہیں۔ لگ بھگ 8کروڑنوجوان پہلی مرتبہ صنعت کاربنے ہیں۔’’ انھوں نے اس بات سے بھی مطلع کیاکہ درج فہرست ذاتوں /درج فہرست قبائل / دیگرپسماندہ طبقات زمرے (ایس سی /ایس ٹی /او بی سی ) سے تعلق رکھنے والی خواتین اورنوجوانوں کا حصہ سب سے زیادہ ہے۔ ’’اپنے خطاب کا اختتام کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے کہا کہ یہ بھارت کے نوجوانوں کے لئے بہت شاندار موقعوںکا ‘‘امرت کال ’’ ہے اس کے ساتھ ہی انھوں نے نوجوانوں پرزوردیاکہ وہ اپنی خدمات کے ذریعہ بھارت کی ترقی کی رفتار میں تیز ی لائیں۔’’

Related Articles